What is Piety

What is Piety (Taqwa)?

Allah did not mention taqwa first. He first mentioned the fact that He created the ability to sin within man. Now it is your duty not to fulfill the urge to sin. This will create taqwa (piety) in you. If you want to obtain piety, then all you have to do is abstain from sin. Achieve Reward without Doing any Work

The owners of factories first make their employees work and then reward them. But in this case, Allah is granting reward for not doing any work. Do not steal, speak lies and do not look at women. By not doing these things, you will be rewarded with piety and Allah’s friendship. What is taqwa? Taqwa is when you have the urge to sin but you abstain due to the fear of Allah. (by: Life of Piety)

تقویٰ کیا ہے؟
اللہ تعالیٰ نے تقویٰ پہلے بیان نہیں کیا۔ پہلے فرمایا: فَاَلْھَمَا فُجُوْرَھَا کہ میں نے تمہارے اندر نافرمانی کے تقاضے رکھ دیے۔ اب تمہارا کام ہے کہ اس تقاضے پر عمل نہ کرو تو خود بخود آیت کے اگلے جز پر تمہارا عمل ہو جائے گا یعنی تقویٰ پیدا ہو جائے گا۔ یہ مادّۂ فجور یعنی نافرمانی کا مادّہ تقویٰ کا موقوف علیہ ہے۔ تقویٰ حاصل کرنا چاہتے ہو تو صرف گناہ چھوڑ دو گناہ کے تقاضوں پر عمل نہ کرو۔
اے دُنیا کے فیکٹری والو! تم مزدوری کرا کے انعام دیتے ہو لیکن ہم سے تم انعام لو کام نہ کر کے۔ چوری نہ کرو، ڈاکہ نہ مارو، جھوٹ مت بولو، عورتوں کو مت دیکھو، حسینوں کو مت دیکھو، کام نہ کر کے انعام تقویٰ اور میری دوستی کا انعام لے لو۔ کیونکہ تقویٰ کس چیز کا نام ہے؟ تقویٰ نام ہے اس کا کہ گناہ کا تقاضا پیدا ہو اور پھر اس پر خدا کے خوف سے عمل نہ کرے ۔ (از:حیاتِ تقویٰ)